مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ خطے میں صہیونی حکومت کی سرگرمیاں ایران سے ہرگز پوشیدہ نہیں ہے۔ ہمارے ادارے اسرائیل کی حرکتوں کی عقابی نظروں سے نگرانی کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ مکڑی کے جالے پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جعلی حکومت کو درپیش داخلی بحران اور تزلزل کا شکار بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لئے کوئی مدد نہیں ملے گی۔
ناصر کنعانی نے مزید لکھا ہے کہ عالمی برداری پہلے سے زیادہ اسرائیل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اسی لئے صہیونی حکومت کا مستقبل تاریک اور بدترین انجام نزدیک ہے۔