مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فسلطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مقبوضہ علاقوں میں قابض صہیونیوں کی جانب سے پرچم ریلی کے انعقاد پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمال سے لے کر جنوب سے نام نہاد پرچم کی حفاظت کے نام پر ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس اقدام سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صہیونی حکومت کی سیکورٹی ناکام ہوگئی ہے۔
ہنیہ نے مزید کہا کہ دشمن سے لڑائی جاری رہے گی۔ اس جنگ کا اختتام مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی پر ہی ہوگا۔
انہوں واضح کیا کہ قابض صہیونیوں کی جانب سے بیت المقدس کےعلاقے کا محاصرہ کرنا دلیل ہے کہ صہیونی آبادکار فلسطینیوں کی استقامت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ یہ فلسطینی عوام کے مضبوط عزایم کی علامت ہے۔