سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل علی فدوی کا کہنا ہے کہ سپاہ اتنی طاقتور ہو گئی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں مل کر بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایک منفرد ادارہ ہے جس نے تمام مادی اور روحانی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے۔

جنرل فدوی نے مزید کہا کہ "دوسرے لفظوں میں، جب مادی اور روحانی صلاحیتوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے، تو ان دونوں کے ملنے سے  ایسی طاقت پیدا ہوتی ہے جس کا امریکہ اور صہیونی حکومت اور دوسری طاقتیں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی حفاظت کی ذمہ داری  صرف فوجیوں یا کسی خاص گروہ پر عائد نہیں ہوتی اسی لیے نظام انقلاب اسلامی کی محافظت کو سپاہ اپنے اہم فرائض میں سے سمجھتی ہے۔