مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈان کی مختلف اسلام پسند جماعتوں نے حمایت مقاومتی اسلامی کی جانب سے منعقد ہونے والے عوام مظاہرے میں شرکت کی اور مسجد اقصی میں صہیونی جرائم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
دارالحکومت میں ایک مظاہرے کے دوران اسلامی موومنٹ کے سربراہ محمد علی الجزولی نے کہا کہ سوڈانی عوام ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور غاصب صہیونیوں کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی مہنوں کے دوران ہزاروں فلسطینی اسرائیلی مظالم کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔
اسلامی تحریک کے شعبہ جوانان کے سیکریٹری حامد عبدالرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مرکزی مسئلہ ہے۔ فلسطین کے معاملے میں غیر جانبداری کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ مقبوضہ علاقوں کو غاصب صہیونیوں کے قبضے سے ہر قیمت پر آزادی کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ مسجد اقصی پر ہونے والے صہیونی حملے کے بعد مراکش کے دارالحکومت رباط میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا تھا اور صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ مراکش کے تعلقات بحال کرنے کے عمل کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔