مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نمائندہ اور سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی کا عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچنے پر ان کے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی نے شاندار استقبال کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور رہبر معظم انقلاب کے نمائندے پڑوسی سفارت کاری کی حکمت عملی کے تسلسل میں آج بروز اتوار 28 مارچ کی صبح عراق کے دارالحکومت بغداد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
اس دورے میں شمخانی سمیت ایرانی مرکزی بینک کے گورنر جنرل، وزارت خارجہ کے خصوصی اقتصادی نمائندہ اور خلیجی ممالک کے امور خارجہ کے وزیر معاون بھی شامل ہیں۔