مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ ایران اس سفر کے دوران عراقی صدر، وزیر اعظم، پارلیمنٹ اسپیکر، عدلیہ کی اعلیٰ کونسل اور عراق کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہوں سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سے قبل عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے تہران کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کچھ ہی دیر پہلے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ملاقات میں، تہران بغداد اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان گزشتہ شب عراق پہچنے کے بعد سب سے پہلے بغداد ایئرپورٹ کے قریب واقع قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے رفیقِ شفیق حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر پہنچے اور شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کی دعا کی۔