مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ جولان کی طرف سے شام کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شامی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
صیہونی فضائی حملے کے نتیجے میں شامی ائیرڈیفنس حرکت میں آگیا اور ان جنگی طیاروں پر میزائل فائر کئے جو غاصب صیہونی ریاست کے اندر تک گئے اور اس سے غاصب صیہونی ریاست کا میزائل دفاعی نظام کے فعال ہونے کے سائرن بجنے لگے۔
شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی دشمن نے فضائی حملے میں میزائل فائر کئے جن میں سے زیادہ تر میزائلوں کو ائیرڈیفنس نظام نے ناکارہ بنا دیا لیکن کچھ میزائل دمشق اور اس کے نواح کے رہائشی علاقوں میں جا گرے جس سے 15افراد شہید اور 5زخمی ہوگئے۔
بعض منابع کی رپورٹ کے مطابق تل المسیح کے علاقے میں شام کا راڈار مرکز بھی صیہونی میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی ریاست کا یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شامی حکومت شمال اور مغربی علاقوں میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔