مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں عالمی فلسطین کانفرنس بعنوان ”مسئلہ فلسطین کا پر امن اور منصفانہ حل“ کا انعقاد بدھ کے روز کیا گیا۔
کانفرنس سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونی ریاست اسرائیل کو مسلم امہ کے قلب میں ایک کینسر قرار دیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ جب تک یہ کینسر ختم نہیں ہوتا اصل مرض کا علاج نہیں ہو پائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت عنقریب کامیاب ہوگی اور فلسطین کی آزادی یقینی ہے۔ انہوں نے فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے کوششوں کی قدر دانی کی اور کہا کہ فلسطین کے پر امن اور منصفانہ حل کے لئے ضروری ہے کہ متحد اور مشترک کوشش کی جائے۔