مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلومبرگ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ترک کاروباری گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہونے والے معاشی نقصان کا تخمینہ صرف ترکیہ کے لیے 84 ارب ڈالر ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے دعویٰ کیا تھا کہ معاشی نقصان 2 سے 4 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔ بینک آف امریکہ کے تخمینوں کے مطابق یہ رقم تقریباً 3 سے 5 ارب ڈالر ہے جبکہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کم از کم 2 سے 3 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہوں گے۔
تاہم اس بات سے قطع نظر کہ ترکیہ کے اس گمنام کاروباری ادارے کا تخمینہ دوسرے تخمینوں سے کہیں زیادہ ہے، 84 ارب ڈالر کے اعداد و شمار ترکی کے مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی) کے 10 گنا سے بھی زیادہ ہوں گے۔