مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کی پٹی کے عرب ممالک قطر، عمان، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کو مبارکباد پیش کی۔
ہفتے کے روز امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایک مراسلہ بھیجا جس میں انہوں نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح نے بھی ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پر مشتمل ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
عمانی وزارت خارجہ نے ایک پیغام میں اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد آل مکتوم نے بھی اسلامی جمہوریہ کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے الگ الگ پیغامات بھیجے۔