سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے عوام دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے اور جشن انقلاب کے موقع پر انہیں یاد دلائیں گے کہ وہ اب بھی ایران اور ایرانیوں کے بارے میں غلط اندازے لگاتے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسلامی انقلاب کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا اور ایرانی عوام کو جشن انقلاب کی ملک گیر عوامی ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی دعوت کی۔ 

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ انقلاب اسلامی کی شاندار اور معجزانہ کامیابی اور آمر اور استکبار کی آلہ کار پہلوی حکومت کے خاتمے کو 44 سال گزر چکے ہیں جبکہ عالمی صہیونی نیٹ ورک اور مستکبر و دہشت گرد امریکہ کی سازشوں اور مذموم کوششوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ کا پرچم سربلند ہے۔ ایران کا قومی پرچم عالمی طاقت کی مساوات اور توازن کی بلندیوں پر لہرا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

بیان میں زور دیا گیا کہ جہاں پہلوی دور ایرانیوں کے لیے ذلت کے سوا کچھ نہیں لایا، وہیں اسلامی جمہوریہ نے سیاسی، سیکورٹی، دفاعی، عسکری، ثقافتی، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں نمایاں ترقیاں حاصل کی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انقلاب اور نظام اسلامی کے مشکل اور خطرناک بحرانوں سے فاتحانہ عبور کرنے کی وجہ قوم و ملت کا ولایت فقیہ، امام خمینی اور امام خامنہ ای کے محور کے گرد اتحاد، استقامت، پائیداری، ذہانت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ قوم ایک مرتبہ پھر اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام دشمنوں پر فتح حاصل کرے گی جو ایرانیوں کے درمیان تفرقہ کے بیج بونا چاہتے ہیں۔