اجراء کی تاریخ: 28 جنوری 2023 - 08:39

فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد صہیونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعے کی سہ پہر کو ہونے والی اس کارروائی میں کم از کم آٹھ صہیونی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی مشتبہ طور پر فلسطینیوں کی طرف سے کی گئی تھی جس کا اقدام صہیونی حکومت کی جانب سے جمعرات کو 2023 میں جنین پر اپنا سب سے مہلک حملہ کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بستی "نبی یعقوب" میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 صہیونی آباد کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بعض دیگر ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

خبر رساں ذرائع نے پہلے اطلاع دی تھی کہ فائرنگ میں 12 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس میں اس استشہادی کارروائی کے بعد غزہ کی پٹی میں ہوائی فائرنگ اور مساجد سے تکبیر کی آوازیں آنے کی اطلاع دی۔

صہیونی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی جائے واردات پر  پولیس فورس کی بھاری نفری تعیناتی کر دی گئی ہے۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے کہا کہ اس مقاومتی کارروائی کے بعد صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی مشاورت شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد ہوا ہے جس میں نو فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

الجزیرہ نے اسرائیلی حکومت کے مقامی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی قدس میں ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم سات افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے سے پہلے ہلاک کر دیا۔

درایں اثنا صہیونی پولیس کے ایک ذریعے نے صہیونی آرمی ریڈیو کو بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عبرانی بیس کیمپ "واللا" نے کہا کہ قدس آپریشن میں زخمیوں میں سے دو کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

صہیونی حکومت کی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مقاومتی کارروائی کرنے والے استشہادی کی شناخت 21 سالہ فلسطینی نوجوان "علقم خیری" کے نام سے بتائی جو شعفات کیمپ کا رہنے والا ہے اور مزید کہا کہ یہ فلسطینی نوجوان کسی گروپ یا تنظیم کا رکن نہیں تھا۔ صہیونی پولیس نے یہ بھی کہا کہ قدس آپریشن کرنے والے فلسطینی نوجوان کو صہیونی فوجیوں نے شہید کردیا ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ استشہادی کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔