مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی ذرائع نے آج پیر کی صبح افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دہشت گردانہ دھماکے میں صوبہ بدخشاں کے پولیس چیف اور ان کے دو محافظ جانبحق ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق افغان فوج میں ملٹری بریگیڈ کا کمانڈر جو بظاہر اس دہشت گردی کی کارروائی کا نشانہ بنا، اس واقعے میں بال بال بچ گیا۔