مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک بیان میں افغانستان کے شہروں مزار شریف اور جلال آباد میں آج ہونے والے دھماکوں اور اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افغان شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی مذمت کی۔
انہوں نے ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اس سے پہلے آج شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک بس کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ افغان پولیس کے مطاب قدھماکے میں پٹرولیم کمپنی کے ملازمین سمیت 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں ایک اور دھماکے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے۔