پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم آفس نے اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نومبر میں علامہ اقبال کی فلاسفی شاعری اور نظریات کو اجاگر کرنے کے لیے 22 رکنی کمیٹی بھی بنا دی جو تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔  ملک بھر رواں ماہ خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش کل ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا ۔ علامہ محمداقبال 9نومبر1876ء کو اقبال منزل سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ وہ عربی اور فارسی کے مایہ ناز شاعر تھے جنہوں نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور مسلمانوں میں نئی روح پھونکی۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔

لیبلز