ایران کی قومی اسمبلی میں شیراز سے منتخب ہونے والے رکن جعفر قادری نے مہر نیوز سے گفتگو میں قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے کامیاب تجربے کے بارے میں کہاکہ قائم 100 کی لانچنگ اسلامی جمہوریہ ایران کی خلا میں جانے کی کوششوں کا تسلسل تھا اور اب تک ایران نے اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ قائم 100 کی کامیاب لانچنگ نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ سخت ترین اور ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ہم اپنی ضروریات کو بھی پورا کر سکتے ہیں اور دنیا کو دکھا سکتے ہیں کہ ہمارے پاس بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں۔ "قائم 100 سیٹلائٹ کیرئیر راکٹ کے کامیاب تجربے نے ایران پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرنے والے ممالک پر ثابت کیا کہ ان کی ظالمانہ پابندیاں ایران کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتیں اور ایران اپنی داخلی صلاحیتوں کی بنیاد پر عظیم کام کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران فضائی دفاع کے حوالے سے کسی بھی طاقت سے اجازت نہیں لے گا۔