پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں حرم شاہ چراغ (ع) پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں مزار پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، بزدلانہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر گہرا رنج ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے شہر شیراز کے حرم شاہ چراغ (ؑع) پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے زائرین کی تعداد 15ہوگئی ہے۔