ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بظاہر انسان دوستانہ بیانات کے پیچھے انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے دار بالکل یہی تشدد کے مناظر اور ایران کے عوام کا خون بہایا جانا دیکھنا چاہتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے شیراز میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے شاہ چراغ کو خون میں نہلادیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار اپنے بظاہر انسان دوستانہ بیانات اور جھوٹے دعووں کے پیچھے تشدد کے یہ مناظر اور ایرانی عوام کی خونریزی چاہتے تھے۔