ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امامزادہ شاہ چراغ کے مزار کے احاطے میں زائرین پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس میں 15 افراد کی شہادت واقع ہوئی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے ایران کے صوبہ فارس کے شہر شیراز میں موجود امامزادہ شاہ چراغ (ع) میں دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے جس میں اب تک 15 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔