عالمی مجمع جہانی تقریب کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے 36ویں عالمی وحدت کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ امریکہ و اسرائیل اسلامی ممالک کے ٹکڑے کرنے کے درد پر ہے تاکہ عالمی استکبار مسلمان مملک کے مال و دولت پر قبصہ کرسکے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حمید شہریاری نے 36ویں عالمی وحدت کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ امریکہ و اسرائیل مسلمان ممالک کے ٹکڑے کرنے کے درپے ہے تاکہ عالمی استکبار مسلمان مملک کے مال و دولت پر قبصہ کرسکے۔

مجمع جہانی تقریب کے سربراہ جناب حمید شہریاری نے 36ویں عالمی وحدت کانفرنس کے افتتاح تقریب میں مہمانوں کو خوش آمدہ کہا اور ان کو حضرت محمد ص و امام جعفرصادق س کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو صدی سے عالمی اسلام میں جنگ، خونریزی اور اختلافات کو دیکھا ہے اس لئے ہم نے 36ویں اسلامی کانفرنس کا عنوان"  اسلامی  اتحاد ظلم ، تفرقہ اور اختلافات سے پرحص اور اس کا عملی طریقہ اقدام" رکھا ہے

انہوں کہا کہ عالمی اسلام کے خلاف عالمی استکبار کی جاری سازشوں کی نشاندی کی جانی چاہیئے۔