مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹویٹ میں بعض ممالک کے حکام اور ترجمانوں کی جانب سے ایران کے حوالے سے شرمناک اور متنازعہ موقف پر شدید تنقید کی اور کہاکہ وہ ممالک جو ایران پر"زیادہ سے زیادہ دباؤ" اور "تباہ کن پابندیوں" کے نفاذ سے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتے تھے یہی مملک دوسری جانب ایرانی عوام کے غمخوار اور ہمدرد بنے ہوئے ہیں جو کہ شرمناک ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ انہی ممالک کا میڈیا ایرانی سڑکوں پر ہونے والے فسادات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور فتنوں کو بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے اور دوسری جانب ایرانی عوام کے لئے "زندگی کا نعرہ" بھی لگاتے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ ایران کے ازلی دشمن کی منافقت اور منافقانہ پالیسوں کی کوئی انتہا نہیں ہے!!!