ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنی ماموریت شروع کرنے کے لئے ہندوستان روانہ ہونے سے قبل نئی دہلی میں ایران کے نئے سفیر ایرج الہٰی کے ساتھ ملاقات کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر ایراج الہٰی نے اپنی ماموریت کے مقام پر روانگی سے قبل وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کو اپنے مشن کا ورک پلان پیش کیا جبکہ وزیر خارجہ نے انہیں اس سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مشترکات، دو طرفہ ہماہنگیوں اور دوستانہ تعلقات کی یاد دہانی کی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کی مختلف صلاحیتوں اور قابلیوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

ایرج الہٰی اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ میں قفقاز اور اسٹریٹجک تعلقات کی منصوبہ بندی کے محکموں کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔