مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع، پینٹاگون کے ترجمان کرنل پیٹرک رائڈر نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈرون کشتی (IDA) کے کیمرے کہ جسے ایران کی جانب سے بحیرہ احمر میں قبضے میں لیا گیا تھا، لاپتہ ہوچکے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا وہ نہیں جانتے کہ یہ کیمرے ایرانی افواج کے قبضے میں ہیں یا نہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ مشخص طور پر نہیں جانتے کہ ان کیمروں کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہے۔
پیٹرک رائڈر نے دعوی کیا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ امریکہ ان کیمروں کو ڈھونڈنے کی کوشش کرے گا یا نہیں، کیونکہ عسکری یا حساس ٹیکنالوجی والا کوئی کیمرہ نہیں ہے!
یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب گزشتہ امریکی افواج نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران نے خلیج فارس میں موجود پانچویں امریکی بحری بیڑے سے کنٹرول کی جانے والی ایک ڈرون کشتی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا! جبکہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی کشتی امریکی سراغ رساں ڈرون کشتی کو کھینچ کے لے جا رہی تھی!