ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم ترین امور اور جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ 

امارات کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ 

انہوں نے ایران کے رہبر انقلاب اور صدر کے لئے اماراتی حکومت کے سربراہ شیخ محمد بن زائد کا سلام پہنچایا اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے۔