آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج جمعے کی صبح کرمان کے قبرستانِ شہدا پر حاضر ہوئے اور شہید قاسم سلیمانی کے مزار کی زیارت کی جبکہ اس دوران مزار کی زیارت کے آنے والوں سے گھل مل گئے اور ان سے بات چیت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو ایران اور عالم اسلام کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ عالم اسلام میں مقاومت کا دار الحکومت ہے۔