فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پر غاصب صہیونی رجیم کے حملوں میں مزید کچھ فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ 

 مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پر غاصب صہیونی رجیم کے حملوں میں مزید کچھ فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ 

غزہ کی پٹی میں کشیدہ صورتحال کے تیسرے دن بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ رفح کے علاقے میں شہری دفاعی رضاکاروں نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حلموں میں تباہ ہونے والی ایک عمارت کے ملبے کے نیچے سے ۸ لاشیں نکلی ہیں جن میں سے ایک حرکت جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس برگیڈ کے مقامی کمانڈر خالد منصور ہیں۔ 

در ایں اثنا فلسطینی ذرائع نے گزشتہ رات غزہ کے شمال میں واقع جیالیا کے پناہ گزین کیمپ میں حملوں کے نتیجے میں ۴ بچوں سمیت ٦ فلسطینیوں کی شہادت اور ١۵ کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

رفح میں عمارت کے ملبے سے ۸ جنازوں کے نکلنے کی خبر سے پہلے غزہ کی وزارت صحت نے صہیونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ٦ بچوں سمیت ۲۴ جبکہ زخمیوں کی تعداد ۲۰۳ افراد اعلان کی تھی۔ 

اس طرح فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق شہداء کی تعداد ۳۲ ہوگئی جن میں ٦ بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ۲١۵ تک پہنچ چکی ہے۔ 

مقاومت کے صہیونی آباد کاروں کی کالونیوں پر نئے میزائل حملے

فلسطینی ذرائع نے صہیونی آباد کاروں کی کالونیوں پر مقاومت کی جانب سے میزائل حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کی خبر دی ہے جبکہ غزہ کے اطراف میں واقع شہروں میں خطرے کی گھنٹیاں بجتی سنائی دے رہیں ہیں۔ 

غزہ سے ۵۸۰ میزائل داغے جا چکے ہیں

صہیونی رجیم کی عسکری ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف ۵۸۰ میزائل داغے جا چکے ہیں۔