ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران میں حالیہ سیلابوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ۹۰ تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران میں حالیہ سیلابوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ۹۰ تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کے ہلال احمر کے سربراہ پیر حسن کولیوند نے اعلان کیا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایران میں حالیہ سیلابوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ۹۰ تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے ۹ افراد لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ایران کے اکثر صوبے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں صوبہ مشرقی آذربائیجان، اصفہان، البرز، بوشہر، تہران، چہارمحال و بختیاری، جنوبی خراسان، خراسان رضوی، خوزستان، زنجان، سمنان، سیستان و بلوچستان، فارس، قزوین، قم، کرمان، کھگیلویہ و بویر احمد، گلستان، لرستان، مازندران، مرکزی، ہرمزگان، ہمدان اور یزد شامل ہیں۔

ہلال احمر ایران نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ٦٦١ سے زیادہ نقاط پر ان کے رضاکار غذائی اجناس اور سیلاب زدگان کی دوسری ضروریات پوری کرنے میں مصروف ہیں۔