مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر منگل کی رات ہونے والے آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے سربراہی اجلاس کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ایران، ترکی اور روس کے سربراہان مملکت نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا: تہران؛ صلح کے لئے شراکت داری اور یکطرفہ محوریت کے خلاف متحد۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے خطے کو بھوسہ بھرے الائنسز اور غیرکارآمد دفاعی سسٹمز کی بجائے اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے علاقائی دوستی اور تعاون کی ضرورت ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ٹوئیٹ کے آخر میں لکھا کہ صلح، استحکام اور مشترکہ ترقی بیرونی مداخلت سے پاک گفتگو اور اجتماعی باہمی تعاون سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔