ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نےکہاکہ تعلقات کی بحالی اسرائیل کے لئے سلامتی کی ضامن نہیں ہوگی اور آج اسلامی ممالک ہر زمانے سے زیادہ طاقتور ہے اور امریکہ کو ہر زمانے سے زیادہ کمزور سمجھتے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے صوبہ کرمانشاہ کے دورے کے دوران ایک عوامی جلسے سےخطاب کے دوران کہاکہ تعلقات کی بحالی اسرائیل کے لئے سلامتی کی ضامن نہیں ہوگی اور آج اسلامی ممالک ہر زمانے سے زیادہ طاقتور ہے اور امریکہ کو ہر زمانے سے زیادہ کمزور سمجھتے ہیں۔

انہوں نے خطے میں امریکی فوجی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خطے کی مسلمان قومیں اپنے ملکوں میں امریکہ کی مداخلت سے بے زار ہیں چونکہ امریکی فوجی مداخلت بحران اور ناامنی پیدا کرتی ہے۔ صہیونی ریاست جان لے کہ خطے پر حریص نظریں نہ رکھے اور خطے کی سطح پر تعلقات کی بحالی اس کے لئے سلامتی کی ضامن نہیں ہوگی۔ 

ایرانی صدر نے دشمنوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی پائیداری اور دفاع کو یاد کرتے ہوئے کہا: عالمی حالات اور صورتحال کے تناظر میں آج ایران ہر زمانے سے زیادہ طاقت ور ہے جبکہ ہم امریکہ کو ہر زمانے سے زیادہ کمزور سمجھتے ہیں اور ایران پر ڈالا جانے والا دباو ذلت امیز انداز میں ناکام ہوگا۔

آیت اللہ رئیسی نے صوبہ کرمانشاہ کے حوالے سے کہا: کرمانشاہ کے عوام کا بنیادی مطالبہ روزگار ہے جبکہ صوبے میں اس حوالے سے بہت مواقع ہیں۔ روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہماری حکومت کابینہ کے روز مرہ اخراجات کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی کے اخراجات کو اپنی ترجیحات میں رکھتی ہے۔