مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کچھ ہی دیر پہلے تہران پہنچ گئے ہیں،جہاں انھوں نے ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزير خارجہ نے قطر کے وزير خارجہ کا ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت میں استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق، محمد بن عبدالرحمن آل ثانی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔