پاکستانی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات ہیں، ایران ہمارے دل کے بہت قریب ہے، ایرانی سفیر نے کہا کہ امید کرتے ہیں آنے والے وقتوں میں پاکستان کے ساتھ ہمارے مختلف شعبوں میں تعلقات مذید بہتر ہوں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی پاکستانی وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات ہوئی ہے،اس موقع پرایرانی سفیر نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے،پاکستانی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات ہیں، ایران ہمارے دل کے بہت قریب ہے، ایرانی سفیر نے کہا کہ امید کرتے ہیں آنے والے وقتوں میں پاکستان کے ساتھ ہمارے مختلف شعبوں میں تعلقات مذید بہتر ہوں گے، دونوں ممالک کے تعلقات ہر شعبے میں اچھے ہیں اور ہمیں انہیں مذید فروغ دینا چاہیے۔

ایرانی سفیر نے قانون کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان معاونت بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہییایران کے سفیر نے خواہش ظاہر کی کہ قانون کے شعبے میں معاونت بڑھانے کے لیے ایران کی عدلیہ کے سربراہ کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ امید ظاہر کی کہ پاکستان سول لاء  میں ریفارمز لانے کے لیے ایران کی معاونت کرے گا اور اس حوالے سے ایم او یو بھی سائین کیا جائے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ میں اور ہماری حکومت دل سے ایران کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں,قانونی معاونت کے حوالے سے آپ کی تجاویز کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایران کے وزیر قانون اور چیف جسٹس کی سطح پر رابطے کی خواہش کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، قانونی معاملات کو سلجھانے کے لیے ایران کے ساتھ ایم او یو ہمارے لیے باعث خوشی ہو گا، دونوں ممالک کی اور عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

لیبلز