مہر نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ فائرنگ کا واقعہ ریاست الینوائے کے شہر شکاگو کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں پیش آیا ہے، جہاں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کی زد میں آکر 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 24 افراد زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی پریڈ کے آغاز کے دس منٹ بعد ہی سپر اسٹور کی چھت سے فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے بچنے کیلئے پریڈ میں شریک افراد بھاگنا شروع کردیا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی تحقیقات اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔