مہر نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم سے نقل کیاہےکہ عراقی حکومت کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں سعودی اور ایرانی ڈپلومیٹس کا نیا اجلاس ہوگا۔
اس عہدیدار نے کہا کہ پچھلے پانچ اجلاس جو ریاض اور تہران کے مابین بغداد میں منعقد ہوئے سیکورٹی اور اینٹلیجنس سطح کے تھے، تاہم متوقع اجلاس ڈپلومیٹک سطح پر ہوگا۔
اس نے مزید کہا کہ یہ اجلاس آنے والے وقتوں میں اور سعودی اور ایرانی حکام کی ابتدائی باہمی موافقت کی بنیاد پر بغداد میں انجام پائے گا۔
روسیا الیوم نے رپوٹ کیا ہے اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سعودی عرب کی جانب سے ایران کے لئے دو طرفہ مذاکرات کے کچھ پیغامات لے کر آئے ہیں۔
عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی گزشتہ روز اظہار کیا تھا کہ الکاظمی کے ریاض کے سفر میں ایران اور سعودی عرب کے مابین گفتگو کے لئے عراقی سپورٹ اور سہولت کاری پر زور دیا گیا۔ اس سفر میں یمن کے مسئلے میں ریاض اور تہران کا اختلاف زیرِ بحث آیا اور عراقی وزیر اعظم نے تہران اور ریاض کے مابین گفتگو اور مذاکرات کے اعلانیہ ہونے کو ایک تجویز کے طور پر پیش کیا۔