انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں یمن کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں وسیع اور ہمہ جانبہ قومی حکومت کی تشکیل ہے۔

 مہر نیوز ایجنسی نے الاہرام سے نقل کیاہے کہ عمان کے وزیر خارجہ بدر البو سعیدی نے اپنے ایک بیان میں یمن کی جنگ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں یمن کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ملک میں وسیع اور ہمہ جانبہ قومی حکومت کی تشکیل ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وسیع اور ہمہ جانبہ حکومت تمام یمنی بھائیوں پر مشتمل ہونی چاہئے۔ یمن میں صلح ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے کہ جو صرف یمنیوں کا فیصلہ ہے۔ صلح کوئی ایسی چیز نہیں جسے باہر سے یمنیوں پر تھونپا جاسکے۔

انہوں نے یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرنڈبرگ کی کارگردگی کے متعلق کہا کہ ہم گرنڈ برگ کے یمن میں صلح کے متعلق منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ خود یمنی ہیں کہ جو صلح برقرار کرنے کے لئے سخت اور دلیرانہ فیصلہ کر رہے ہیں۔

البو سعیدی نے ساتھ ہی ڈپلومیٹک راہ حل کو یمن کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ قرار دیا اور کہا کہ سب سے اہم پرامن راہ حل گفتگو اور مذاکرات ہے۔ ہم اس راہ حل پر یقین رکھتے ہیں اور تمام فریقوں کو اس کی دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان کے ایک حصے میں یمنی قوم کے خلاف جارح سعودی اتحاد کی جنگ کے نیتجے میں ان میں پیدا ہونے والے درد و رنج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عمان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ یمن کے مفادات کا تحفظ  ہو اور یہاں امن اور صلح برقرار ہو۔

لیبلز