ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی انسانی حقوق کے ہفتے کی مناسبت سے اپنے فارسی اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا: "امریکہ انسانی حقوق اور دہشت گردی کا مقابلہ جیسی اصطلاحات کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرتا ہے.

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی انسانی حقوق کے ہفتے کی مناسبت سے اپنے فارسی اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا: "امریکہ انسانی حقوق اور دہشت گردی کا مقابلہ جیسی اصطلاحات کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرتا ہے ۔ انہی کے ذریعے اس نے حق خود ارادیت کے بڑے حامیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عظیم ہیروز کو منظر سے ہٹانا شروع کیا ہے، جس کی تازہ ترین مثال 2020 میں امریکی حکومت کے ہاتھوں سردار سلیمانی کا بزدلانہ قتل ہے۔"