امریکی ریاست فلوریڈا میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

مہر نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہے کہ فلوریڈا کی اسکامبیا کاؤنٹی میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طورپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک اوراس کی بہن زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی ہونے والی بچیاں بچے کے والد کی دوست کی بیٹیاں ہیں۔ بچے کے والد کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے، اسلحہ رکھنے اورثبوت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بچے کے والد پر مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔