مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی آج صبح سیاسی اور اقتصادی حکام پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کیسپین ساحلی ریاستوں کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہو گئے۔
ترکمانستان کے دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے کیسپین ساحلی ریاستوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سربراہی اجلاس میں اور نقل و حمل، ٹرانزٹ، تجارت، بحیرہ کیسپین میں موجود وسائل کا انتظام، ماحولیاتی تحفظ، بحیرہ کیسپین میں غیر ملکیوں کی موجودگی کو روکنے پر بات کی جائے گی۔
یاد رہے ایرانی صدر ترکمانستانی حکام سمیت دیگر ممالک کے صدور اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے.