مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی روابط صرف اور صرف دوستی اور بھائی چارگی پر مشتمل ہیں۔
جنرل سلامی نے غاصب صہیونی حکومت کو اسلام اور دنیا کی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کی اصلی پشت پناہ امریکہ ہے جو اسلام کی فرمانروائی کا ازلی دشمن ہے ۔ جو لوگ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ اس حماقت کا انجام بہت برا اور تلخ ہوگا۔
انہوں نے بعض مسلم ممالک سے سوال کیا کہ صہیونی حکومت جو اپنا دفاع کرنے سے بھی قاصر ہے اور وہ مکمل طور پر سیاست سے عاری حکومت ہے، لہٰذا تم کس طرح اس پر بھروسہ کرتے ہو؟
جنرل سلامی نے مزید کہا کہ مسلم دنیا میں امریکیوں کی موجودگی اندرونی خلفشار اور چپقلش، طویل خانہ جنگی، گھروں کی تباہی اور مسلم اقوام کو اپنی دولت سے محروم کرنے کا سبب بنی ہے ۔اس کی واضح مثالیں افغانستان میں قابل مشاہدہ ہیں۔
پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ندیم رضانے بھی دونوں ممالک کے درمیان بہت سی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی دنیا میں تفرقہ اور اختلاف کو امریکہ اور مغربی ریشہ دوانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے 20 سال بعد افغانستان کی جان چھوڑی ہے، جبکہ اس کی وہاں موجودگی بے فائدہ تھی۔
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2022 - 20:36
جنرل سلامی نے غاصب صہیونی حکومت کو اسلام اور دنیا کی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کی اصلی پشت پناہ امریکہ ہے جو اسلام کی فرمانروائی کا ازلی دشمن ہے ۔ جو لوگ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ اس حماقت کا انجام بہت برا اور تلخ ہوگا