مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان "دمتری پیسکوف" نے آج بروز جمعہ اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیرپوتین مناسب وقت میں ایران کا دورہ کریں گے۔ لیکن اس کی صحیح تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق روسی صدارتی محل کے ترجمان نے صدر پوتین کے دورہ ایران اور آستانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر پوتین تہران کا دورہ کسی مناسبت وقت میں یقینی طور پر کریں گے لیکن اس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گذشتہ روز تہران کے دورے کے دوران ایرانی وزير خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہیں ۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرارکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی کررہا ہے۔