مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کے صدور ، وزراء اعظم اور پارلیمانی رہنماؤں نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر زوردیا ہے۔ اب تک جن عالمی رہنماؤں نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے ان میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین، پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ، بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، قزاقستان کے صدر قاسم تایکوف، نیکارا گوئہ کے صدر ڈینئل اورٹیگا ، ونزوئلا کے صدر نیکلس میڈورو ، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو، پاکستانی سینیٹ کے چیئر مین محمد صادق سنجرانی، کویت کے ولیعہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصاباح ، ابو ظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان ، عراق کے صدر برہم صالح ، عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی، فلسطینی صدر محمود عباس، عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی، حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ، فلسطینی تنظیم حماس ، فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی، عراقی قومی حکمت تحریک کے سربراہ عمار حکیم، جمعیت اسلامی افغانستان کے سربراہ صلاح الدین ربانی، عراق کے علماء اہلسنت کے جنرل سکریٹری ، شام کے صدر بشار اسد اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری شامل ہیں ۔ مذکورہ عالمی رہنماؤں نے اپنے جداگانہ تہنیتی پیغامات میں ایران کے نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جون 2021 - 08:47
مختلف ممالک کے جن صدور ، وزراء اعظم اور پارلیمانی رہنماؤں نے ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی، ان میں روس، ونزوئلا، عراق، شام ، کیوبا، نیکاراگوئہ ، ہندوستان ، پاکستان ، لبنان اور فلسطین کے رہنما شامل ہیں۔