پاکستان چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے دوست ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے  ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے دوست ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ پاکستان  نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی ایرانی انتخابات میں کامیابی پر میں انہیں دلی مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومنتخب صدر، پاکستان کے دوست ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے، علاقائی سلامتی اور امن کے لئے خطے کی قیادت کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں، امید ہے علاقائی تعاون اور تعلقات کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی۔