امریکہ نے شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی تربیت روکنے کا اعلان کیا ہے اس سے قبل امریکہ ترکی میں شام میں مسلح وہابی دہشت گردوں کی تربیت کے کیمپ قائم کئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کی تربیت روکنے کا اعلان کیا ہے اس سے قبل امریکہ ترکی میں شام میں مسلح دہشت گردوں کی تربیت کے کیمپ قائم کئے تھے۔ امریکہ نے ترکی میں وہابی دہشت گردوں کی تربیت کے لئے 500 ملین ڈالر کی رقم مختص کی تھی لیکن امریکہ نے اب اس منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ درمیانہ درجے کے وہابی دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا تھا جنھیں وہ داعش دہشت گردوں اور النصر کو فراہم کررہے تھے اب امریکہ نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی تربیت متوقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی حمایت حاصل کرنے والے دہشت گرد اپنے اہداف تک پنہچنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

لیبلز