مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل حسین ہمدانی شام میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں وہ شام میں فوجی مشیر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔
سپاہ نے اپنے بیان میں جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پرامام زمانہ (عج) اور ان کے نائب برحق ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل حسین ہمدانی نے شام میں فوجی مشاورت کے سلسلے میں شجاعت اور بہادری کے بےمثال نمونے پیش کئے ہیں۔
سپاہ کے بیان کے مطابق جنرل حسین ہمدانی نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ کی حفاظت کے سلسلے میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہابی دہشت گردوں کو حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ سے پیچھے دھکیلنے میں انھوں نے اہم کردار انجام دیا۔
سپاہ کے بیان کے مطابق جنرل حسین ہمدانی کل شام کے شہر حلب کے اطراف میں اپنی ماموریت کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔