اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلف لڑائی میں بشار اسد کی حمایت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف روسی فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلف لڑائی میں بشار اسد کی حمایت ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شام کی حکومت کی درخواست پر دہشت گردوں کے خلاف روس کی فوجی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے جبکہ امریکی اتحاد کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی صرف نمائشی حد تک ہے اور امریکہ کو دہشت گردوں کے خلاف کوئی کامیابی نہیں ملی ہے اور نہ ہی امیرکہ دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ لڑنا چاہتا ہے ۔

لیبلز