مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فوجی جوانوں کی تقریب سے خطاب میں سعودی عرب کی جانب سے حجاج کرام کی لاشوں کی بےحرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے فرمایا: سعودی عرب کے جاہل اور سنگ دل حکام نے مسلمانوں کی عید کو عزا میں تبدیل کردیا حج امن و سلامتی کا مقام ہے کیا امن و سلامتی یہی ہے؟
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منا کے المناک واقعہ میں مختلف اسلامی ممالک کےحجاج کرام کی دردناک شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سعودی حکام اس المناک حاڈٹہ کے ذمہ دار ہیں اور آگر سعودی حکام غفلت، لاپرواہی اور سست کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت سے حجاج کرام کی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا لیکن سعودی حکام کی بد نظمی اور لاپرواہی کی بنا پر ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج ایرانی قوم اور عالم اسلام عزادار ہے۔ اور اس دور کے جاہلوں نے ہماریک قوم کی عید کو عزا میں بدل دیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کو اتنا قوی ہونا چاہیے تاکہ دشمن ایران کی طرف نظر بد کرنے سے بھی مایوس ہوجائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سعودی عرب کی بزدلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سعودی حکام کو جہاں آنکھ دکھانی چاہیے وہاں دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں اور جہاں اسلامی،اخلاقی اور انسانی اقدار کا لحاظ کرنا چاہیے وہاں خونخوار بھیڑئے کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں۔
رہبر معظم نے فرمایا: مسئلہ فلسطین کے بارے میں سعودی عرب میں ڈٹ کر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ سعودی عرب کے بزدل حکام ، اسرائيل کو اپنے سے طاقتور سمجھتے ہیں اس لئے اس سے دست و پنجہ نرم کرنے کی ہمت نہیں رکھتے لیکن یہی سعودی حکام یمن میں نہتے ،بےگناہ اور معصوم عرب بچوں کا ناحق خون بہا کر اپنی بہادری ثابت کررہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کی لاشوں کی بے حرمتی کسی بھی قیمت پر ناقابل قبول ہے۔ ایران نے آج تک اسلامی ادب کو ملحوظ رکھا ہے لیکن اگر کسی نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی تو ایران کا رد عمل بھی سخت اور شدید ہوگا۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم حجاج کرام اور اپنے پیارے شہیدوں کی لاشوں کی بے حرمتی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرےگی۔