اسلامی جمہوریہ ایران کے حج ادارے کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا کہ منی کے حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے اور ابھی بھی سیکڑوں ایرانی حاجی لاپتہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودیوں نے حاجیوں کی لاشوں سے بھرے 21 کینٹینرآج ظاہر کئے جن میں 2000 سے زائد لاشیں موجود ہیں اور ان میں ایرانی حاجیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حج ادارے کے سربراہ سعید اوحدی نے کہا کہ منی کے حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے اور ابھی بھی سیکڑوں ایرانی حاجی لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودیوں نے حاجیوں کی لاشوں سے بھرے 21 کینٹینرآج ظاہر کئے جن میں 2000 سے زائد لاشیں موجود ہیں اور ان میں ایرانی حاجیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے ۔

سعید اوحدی نے کہا کہ ایران نے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میں جاکر حجاج کی شناخت کا کام انجام دے رہی ہیں۔ سعید اوحدی نے کہا کہ منی کے المناک حادثے کے آغاز میں سعودی حکام کی غفلت اور سستی کی بنا پر بہت سے حاجی دم توڑ گئے جبکہ سعودی حکام نے ایرانی امدادی ٹیموں کو  امداد پہنچآنے سے روک دیا ۔ انھوں نے کہا کہ منی کا حادثہ بہت عمیق حادثہ ہے اور سعودی حکام اس حادثے پر مختلف وسائل کے ذریعہ پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لیبلز