مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر جناب اسحاق جہانگیری نے منی کے افسوسناک اور دردناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت تمام حاجیوں کی جان کی ذمہ دار ہے اور سعودی حکومت کو اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔ ایرانی نائب صدر نے نمائندہ ولی فقیہ اور ادارہ حج کے سربراہ اور سعودی عرب میں ایرانی سفیر کو حادثے سے متاثرہ افراد کو ہر قسم کی سہولیت فراہم کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ منی کےحادثے میں سعودی عرب کی غفلت ،عدم توجہ اور نااہلی نمایاں ہے اور اس حادثے کے تمام تر ذمہ داری سعودی عرب کی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور سعودی عرب کی حکومت کو اس سلسلے میں جواب دینا چاہیے۔ عرب ذرائع کے مطابق منی کا المناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان منی سے گزررہے تھے اور اس کی سکیورٹی کے لئے منی کے کئي راستے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے یہ المناک اور خونی حادثہ پیش آیا جس میں 1300 سے زائد حاجی شہید اور 2000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 ستمبر 2015 - 01:00
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر جناب اسحاق جہانگیری نے منی کے افسوسناک اور دردناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت تمام حاجیوں کی جان کی ذمہ دار ہے اور سعودی حکومت کو اپنی ذمہ داری پر عمل کرنا چاہیے۔