پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے ڈیفنس علاقہ میں کارروائی کرکے برصغیر میں القاعدہ کو مالی تعاون فراہم کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے ڈیفنس علاقہ میں کارروائی کرکے برصغیر میں القاعدہ کو مالی تعاون فراہم کرنے والے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شبیہ احمد کو گرفتار کرلیا جب کہ  دہشت گرد نے دوران تفتیش سانحہ صفوراکے ملزمان کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق ملزم نےطالبان کی مالی مدد کا بھی اعتراف کیا ہے اور اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتایا ہے جب کہ ملزم پاکستان اورپڑوسی اسلامی ملکوں میں کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے جس کی فنڈنگ سے متعلق بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وہابی مدارس دہشت گردوں کی اہم پناء گاہیں ہیں اور وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔