عراق کے صوبہ الانبار اور صلاح الدین میں عراقی فضائیہ کے حملوں میں 40 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار اور صلاح الدین میں عراقی فضائیہ کے حملوں میں 40 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فورسز نے البوعیثہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ ادھر الرمادی کے مشرق میں عراق کی فیڈرل پولیس کی کارروائی میں 6 وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا ہے۔ داعش مخالف امریکی سعودی اتحاد نے بھی وہابی دہشت گردوں کو ٹھکانوں پر 29 بار بمباری کی ہے جس میں متعدد وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیبلز