قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ طیب آغا نے طالبان رہنما ملا عمر کی ہلاکت کو دو سال تک چھپانے کو تاریخی غلطی قراردیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کے بعد طالبان میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ طیب آغا نے طالبان رہنما ملا عمر کی ہلاکت کو دو سال تک چھپانے کو تاریخی غلطی قراردیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کے بعد طالبان میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں قائم گروپ کے سیاسی دفتر کے سربراہ طیب آغا نے استعفیٰ دے دیا ہیں۔ یہ دفتر 2013ء میں افغان امن مذاکرات کو سہولت دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔ طیب آغا کا کہنا ہے کہ ان کا طالبان کے کسی بھی قسم کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی طالبان کے اندرونی اختلافات میں کسی بھی گروپ کی حمایت کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ملاعمر کی ہلاکت کی خبر کو دو سال تک چھپانا تاریخی غلطی ہے۔

لیبلز